میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب ، شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم

مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب ، شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان معاملہ ،کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ، کمیٹی نے چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا،چاروں رہنمائوں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا ، ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی، کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ چاروں رہنمائوں کے ساتھ پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریں گا انکی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں