میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس غائب، بحران شدید ہوگیا

کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس غائب، بحران شدید ہوگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جب کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والی غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کا بحران پیدا ہوگیا تھا گھریلو صارفین کو بھی گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہے ، شہری ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتی انجمنوں کو ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ برآمدی یونٹس کے علاوہ تمام کیپٹیو پاور صنعتیں گیس کا استعمال بالکل نہ کریں۔ایس ایس جی سی حکام نے واضح کیا کہ گیس کی قلت کے باعث تمام سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کے لیے بند کرنا پڑیں گے اور جنوری کے آخر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہوگی جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے احتجاج کیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام ہفتہ میں تین سے چار روز سی این جی کھولنے پر آمادہ ہوگئے ۔سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان تعاون کریں یہ صورتحال تین ہفتے تک رہی گی جس کے بعد جنوری کے آخر سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹے جاری رہی گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں