میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی پاکستان کا یوم ولادت، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

بانی پاکستان کا یوم ولادت، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بانی پاکستان ،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کی سکیورٹی سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری تھے ۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام کیساتھ لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، 6 لیڈی کیڈٹس سمیت 78 کیڈٹ شریک ہوئے ۔کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے مزارقائد پرپھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی، بانی پاکستان کو اعزازی سلام بھی پیش کیا گیا، مہمان خصوصی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کانفرنسز، سیمینارز،مذاکروں اورمباحثوں کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔بابائے قوم کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی مختلف شخصیات کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرامز کے علاوہ قومی اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کئے ملک بھر میں عام تعطیل رہی جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوںسبزہلالی پرچم لہرائے گئے ۔واضح رہے کہ کراچی کی عمارت وزیر مینشن میں رہائش پذیر جناح پونجا اور ان کی اہلیہ مٹھی بائی کے گھر 25 دسمبر 1876 کو اس بچے کی پیدائش ہوئی جسے والدین نے محمد علی جناح کا نام دیا اور برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کے نام سے پکارا۔امتیازی نمبروں سے اپنے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے والے ہونہار بیٹے محمد علی جناح کو ان کے والد نے اعلی تعلیم کے لیے 1891 میں برطانیہ بھجوادیا اس سے قبل ہی قائد اعظم کی شادی کم سنی ہی میں دور کے عزیز ایمی بائی سے انجام پائی۔انہوں نے 1896 میں قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی اور وطن واپس لوٹ آئے ۔ قائد اعظمنے وکالت کے ساتھ ساتھ سیاست میں عملی طور پر حصہ لیا اور 1906 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس کے ساتھ سات سالہ طویل رفاقت کے بعد قائد اعظم نے ہندو رہنمائوں کی چالوں کو بھانپتے ہوئے 1913 میں مسلم رہنمائوں سر آغا خان سوئم، علامہ اقبال اور چوہدری رحمت علی کی درخواست پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کی سیاسی بیداری اور تحریک آزادی کی داغ بیل ڈالی۔محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریزوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے خواب اور مسلمانوں کی خواہش پاکستان کو عملی طور پر قائم کرنے کے محض ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو 71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں