میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پر وقار تقریب

مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پر وقار تقریب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بانی پاکستان ،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلی تھے ۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 144ویںیوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی تھے ، انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ، سلامی بھی پیش کی۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے ، پروقار تقریب میں قومی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ، اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔ تقریب میں بانی پاکستان کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا،اہم حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری مزار قائد پر حاضری دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا ۔ مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں