میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاوید جعفری بھارت مخالف بیان پر تنقید کا شکار

جاوید جعفری بھارت مخالف بیان پر تنقید کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بالی ووڈ کامیڈین اداکار جاوید جعفری نے خود پر تنقید ہونے کے باعث سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارت میں جاری متنازع شہریت کے خلاف جہاں دیگر بھارتی فن کار بول رہے ہیں وہیں گزشتہ دِنوں بالی ووڈ کامیڈین اداکار جاوید جعفری نے بھی اپنی ایک تقریر کے ذریعے یہ ثابت کردیا تھا کہ وہ بھی مودی سرکار کے اِس فیصلے کے خلاف ہیں۔جاوید جعفری نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’لگے گی آگ تو آئیں گے کئی گھر زد میں، یہاں پر صرف ہمارا گھر تھوڑی ہے، سب ہی کا خون شامل ہے ہندوستان کی مٹی میں، کسی کے باپ کا ہندوستان نہیں ہے۔جاوید جعفری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتیوں کی جانب سے اْن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد جاوید جعفری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اِس نفرت اور ٹرولنگ کو مزید برداشت نہیں کرسکتا، اِس لیے جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی ہے تب تک میں سوشل میڈیا پر اِس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں