وزیراعظم نے علی رضا عابد ی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے میں سابق رکن قومی اسمبلی کے جاں بحق ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علی رضا عابدی کی فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی رضا عابدی نے جواں عمری میں سیاسی کارکن اور پارلیمان کے رکن کے طور پر فعال کردار ادا کیا۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔