میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کو جیل بھیجنے پر حیرانگی نہیں ہوگی‘ اعتزاز احسن

نوازشریف کو جیل بھیجنے پر حیرانگی نہیں ہوگی‘ اعتزاز احسن

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میں عدالت نرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح کے مقدمات اس وقت نیب میں چل رہے ہیں، اس تناظر میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونا بہت ضروری ہے، جبکہ انہیں جیل بھیجے جانے پر کسی قسم کی حیرانگی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ نواز شریف کو جیل میں جاتا دیکھوں, میرا مؤقف پہلے بھی یہی تھا اور آج بھی یہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حدییہ پیپرز ملز کا فیصلہ ایک واضح مثال ہے کہ عدالت کا نواز شریف کے ساتھ رویہ انتہائی نرم ہے، ورنہ اس کیسز کا فیصلہ بہت سخت آنا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف اس وقت عدلیہ اور ججز پر مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔2018 کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کے حالیہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کی قربانی دے کر یہ فیصلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں