میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ظالموں‌نے ہماری نسلیں‌تباہ کردیں،ہمیں‌کراچی کا مقدمہ جیتنا ہے، مصطفیٰ‌کمال

ظالموں‌نے ہماری نسلیں‌تباہ کردیں،ہمیں‌کراچی کا مقدمہ جیتنا ہے، مصطفیٰ‌کمال

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرکے کراچی کے خلاف گہری سازش کررہے ہیں جس کا نقصان پورے ملک کو پہنچے گا۔مردم شماری میں کراچی کی ستر لاکھ آبادی کم ظاہر کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ گھنائونی سازش کر رہے ہیں، کراچی کے مختلف اضلاع کی آبادی کو غلط ثابت کرنے پر تلے ہیں، ہمیں کراچی والوں کا مقدمہ جیتنا ہے،کراچی کے لوگوں تمہاری نسلوں کوگہری کھائی میں پھینکاجارہا ہے، آج ملک چلانے والوں سے فیصلہ لیناہے۔ظالم ہمارا خون پی رہے ہیں، ہمیں مار رہے ہیں، ظالموں نے ہماری نسلیں برباد کردیں، کراچی کے تمام اداروں کو میئر کے انڈر دیا جائے، میئر کے موجودہ اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے، کراچی میٹروپولیٹن پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے، صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری اجرا کیا جائے، ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے،کراچی والے فیصلہ کریں گے گہ انہیں کیسی جدوجہد کرنی ہے، ہم اس ملک کے خلاف کبھی بھی نہیں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کولیاقت آباد فلائی اوور پر پی ایس پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج اپنا پہلا قدم اٹھالیاہے، ہمیں کراچی کا مقدمہ جیتنا ہے اور اس ملک کو چلانے والوں سے فیصلہ لینا ہے کہ کراچی کی آبادی کم کیوں ظاہر کی؟ اگر ہمیں ٹھیک سے گنا نہیں جاسکتا تو ہمیں اپنا حق لینے کا اختیار حاصل ہوگا، اگر کراچی والے اپنا فیصلہ سنانے لگیں تو شکوہ نہ کیا جائے، کراچی کے سارے ادارے چھین لیے گئے لیکن ممی قومی موومنٹ کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70 لاکھ کم ظاہر کی گئی، کراچی سندھ کا 45 فیصد ہے، اسے سندھ کا صرف 33 فیصد ظاہر کیا گیاجب کہ سندھ پاکستان کی آبادی کا 33 فیصد ہے اور اسے بھی 27 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی اور لاہور کا موازنہ کریں تو 1998 میں لاہور کی آبادی 67 لاکھ تھی جب کہ آج کی مردم شماری میں لاہور کی آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ ظاہر کی گئی حالانہ وہاں کراچی کی طرح دیگر شہروں کے لوگ نظر نہیں آتے نہ کسی ملکی آفت میں لوگ لاہور میں بسائے گئے اس کے باوجود لاہور کی آبادی زیادہ دکھائی گئی اور کراچی جس میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس کی آبادی کو کم کردیا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ لاہور کی آبادی سالانہ 3 فیصد جب کہ کراچی کی آبادی سالانہ 1.5 فیصد کے حساب سے بڑھی۔مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ملک کے خلاف گھنانی سازش کررہے ہیں وہ کراچی میں نئے حلقے تو نہیں بڑھا رہے لیکن انہوں نے کراچی میں ڈسٹرکٹ ساتھ کی آبادی کو کم کردیا ہے ، اسی طرح ملیر کی آبادی بھی کم کردی گئی، حلقہ بندیوں میں من پسند تبدیلیاں کی جارہی ہیں، کراچی کے خلاف سازش کا نقصان پورے ملک کو ہوگا کیوں کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے جڑی ہے اس لیے کہ کراچی ملکی آمدنی کا 70 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی والوں نے ثابت کر دیاہے پاکستانیوں کا شہر ہے۔ آج لاکھوں کا مجمع بتارہاہیے یہ کہ شہر الطاف حسین کا نہیں بلکہ مصطفی کمال کا ہے۔انہوںنے کہاکہ 3مارچ 2016 کو دو لوگوںکے جذبے سے شروع ہو ا یہ سفر آج لاکھوں کا مجع اختیار کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مصطفی کمال پرو قار ایماندار و نڈر شخصیت کا حامل ہے اور عوام کی تکلیف محسوس کرنا والا لیڈر ہے۔ جنرل رضاہارون نے کہاکہ یہ وراثتی لیڈر شپ نہیں ہے اصل وطن پرست لیڈر شپ ہے ،یہ قبضہ لیڈر شپ نہیں نہ ہی حادثاتی طور پربنائی گئی لیڈر شپ ہے بلکہ اصل وطن پر ست قومی لیڈر ہے انہیں عوام نے منتخب کیا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ قوم رہنماء ڈھونڈ رہی تھی اس قوم کی تلاش اب ختم ہوئی ہے اور اللہ تعالی نے مصطفی کمال کی صورت میں رہنما عطا کر دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے جمع ہو کر ثابت کردیا شہر یتم نہیں ہے کراچی کے وارث موجود ہیں ، یہ بھکاریوں کا شہر نہیں ہمیں بھیک نہیں حق چاہیے۔ آج کے جلسے کے بعد حق کو حق کی طرح مانگا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کی عوام کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ آپ سب کو آزادی مبارک ہو طلم ستم سے آزادی مبارک ہو اس جلسے میںجو مناظر میں دیکھ رہاہے یقینا پورا پاکستان بھی دیکھ رہاہوگا، اور ہزراروں کی تعدا دمیں قافلے راستے میں ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ آج اللہ تعالی ہمیں یہ دن دیکھا یا ان طاقتوں کا بوریا بستر گول ہو گیا ہے۔جو لوگ کہتے تھے کہ پی ایس پی عوام کی تائید سے محروم ہے وہ آج عوام کا ٹھاٹھے مارتے سمندر اس بات کی گواہی د ے رہاہے کراچی کی عوام مصطفی کمال کے ساتھ کھڑی ہے۔ پوری دنیا دیکھ لے جس علاقے سے پورے پاکستان کی سیاست تبدیل ہو تی ہے وہاں تاریخ رقم کر دی گئی ہے۔انہوںنے اپنے جذبات کا اظہار اس شعر کی صورت میںکیا کہ میرے لہجے میں میرے عہد کی سچائی ہے، میری آواز سے آواز ملاتے رہنا،انہوںنے کہاکہ جو پیسہ عوام کی امانت ہے وہ پیسہ جلسوں اور نوسربازیوں میں لگایا جارہا ہے، بہت جلد اس کا حسا ب دنیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر وہ قوتیںشرمندہ ہو گئیں ہیں، جو چائنا کٹنگ میںملوث ہیں،انہوںنے کہاکہ 22اگست کی رات کوانہوں نے مہاجرمائوں ،بہنوں کا سودہ کیا جس کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کو انکے گھروں سے اٹھایا گیا جس نے شرمناک تاریخ رقم کی تھی یہ سب تمہارے شیطانی ہتھکنڈوںکا نتیجہ ہے۔قوم کے سوداگر قوم کو کیا بچائیں گے۔سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ لیاقت آباد ہے کراچی تیری دھوکابازی سے باہر نکل گیاہے، تمہارا وقت 3مارچ 2016کوختم کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مصطفی کمال نے ہماری نسلوںکومزید دھوکا سے بچا لیا ہے ہم تو چلے گئے اس دنیا سے ہماری تو یاد گار بن گئے ہمارے بیوہ ، بچے یتم ہو گئی ہے۔ تم نے اس قوم کو بچوںکو عورتوں کو مائیوںکو ، بچیوںسے مزید رسوائی سے بچایا ہے، الطاف تم غلاظت کی دلدل میں دفن ہوتے جارہے ہو، کراچی کے لاکھوںلوگ تمہارے ساتھ قوم کے سے دھوکا نہیںکرنا سیاست چھوڑ دینا اس قوم کو دکھوں سے نجات دلانا ، ُپاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین وسیم آفتاب نے کہاکہ ہم کراچی کی عوام کو سلام تحیسن پیش کر تے ہیں جن کی بدولت آج کرچی کے مسائل کے حل کے لیے یہ عوام کا سمندر امڈ آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں