میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حدیبیہ کیس میں‌نئے شواہد سامنے آگئے،کرپشن بے نقاب کرینگے،عمران خان

حدیبیہ کیس میں‌نئے شواہد سامنے آگئے،کرپشن بے نقاب کرینگے،عمران خان

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تحریک عدل کے لیے نہیں، بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہو گی۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے اور جمہوریت میں انتخابات سے نئے مینڈیٹ کی طرف جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کے بعد لائحہ عمل کا معلوم ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں ٗچپ کر کے نہیں بیٹھیں گے، شہبازشریف کے ہوتے ہوئے ہم ان کی کرپشن نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی تحریک، عدل کے لیے نہیں، بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ نیا سیکریٹری جنرل رکھیں تو وہ پارٹی سے مخلص نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی اپیل میں جو فیصلہ آئے گا، اس کے بعد سیکریٹری جنرل کا فیصلہ کر لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں