آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی: رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت
شیئر کریں
رشبھ پنت نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی نیلامی میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے مہنگا ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2025 کے انڈین پریمیئر لیگ کے لیے میڈیا پر براہ راست نشر کی جانے والی نیلامی میں لکھنؤ سپر گیانٹس نے بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو 32 لاکھ ڈالر تقریباً 27 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا۔ رشبھ پنت کے لیے لکھنؤ سپر گیانٹس کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 88 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔رشبھ پنت کے لیے کامیاب بولی نے ، پنجاب کنگز کی جانب سے چند منٹ قبل شریاس ا?ئر کے لیے ادا کیے جانے والے 31 لاکھ 70 ہزار ڈالر تقریباً 26 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح شریاس اّئر چند منٹ ہی اّئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی رہ سکے۔ انڈین پریمیئر لیگ ( اّئی پی ایل) کے لیے پہلے مرحلے میں کرکٹ سے وابستہ بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔اس سے قبل دہلی کیپٹل نے رشبھ پنت کو اپنے ساتھ روکے رکھنے کے لیے رائٹ ٹو میچ کارڈ ( اّر ٹی ایم ) کے تحت 20 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی تھی تاہم لکھنؤ سپر گیانٹس کی جانب سے 27 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر پیشکش نے دہلی کیپٹل کو نیلامی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔