محکمہ اطلاعات سندھ،بدنام زمانہ کمیشن مافیا افسران کے آگے ڈھیر
شیئر کریں
محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہاری کمیشن مافیا انتقامی کارروائی کے شکار افسران کے آگے ڈھیر ہوگئی، کچھ روز قبل تبادلہ کیے گئے افسران کو واپس اپنے عہدوں پر ہی تعینات کردیاگیا ہے ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ چانڈیو نے جعلی بلوں پر دستخط وسسٹم کا حصہ نہ بننے پر افسران کے تبادلے کروائے تھے ۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں بدنامہ زمانہ نیب زدہ واشتہاری کمیشن مافیا کی حرکت ناکام ہوگئی، گزشتہ ماہ کمیشن مافیا کے سرپرست و ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ چانڈیو کی جانب سے انتقام کی بنیاد پر 2انفارمیشن افسران فیصل ملک اور لیاقت جمالی کو عہدوں سے ہٹایاگیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب خان بھنڈ اور انفارمیشن افسر منیر جلبانی کے تبادلوں کی کوششیں کی گئی، محکمہ اطلاعات کے ذرائع کے مطابق اشتہاری کمیشن مافیا نے اثر رسوخ والی شخصیت کی ایک فون کال پر انفارمیشن افسر فیصل ملک کو اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں فوراًواپس تعینات کردیا، جس کے بعد اب لیاقت جمالی کو بھی اپنی پوزیشن پر بلنگ ڈیپارٹمنٹ میں دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے ۔