میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرز کی جعلسازیاں ، جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیا لیے

بن احسان بلڈرز کی جعلسازیاں ، جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیا لیے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیا لیے، ادارے کارروائی سے گریزاں، الاٹیز فائلیں لے کر دربدر، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر کچھ عرصہ قبل بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے بن احسان گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا تھا جس کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ پر لی گئی ، لیکن منصوبے کے مالک فہد احسان اور فیصل احسان نے جعلی مارکیٹنگ ٹیم کے ذریعے اسکیم کو تین سو ایکڑ پر محیط دکھا کر لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے، جعلسازی ظاہر ہونے کے باوجود ادارے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، دوسری جانب فہد احسان نے ٹھٹھہ ضلع میں بھی جعلسازی کے ذریعے زمین خریدنے کی کوشش کی تاہم ان کے کھاتے بن نہ سکے لیکن فہد احسان نے اس جعلی اسکیم کے ذریعے بھی لوگوں کو سستے پلاٹس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے ، بن احسان گرین سٹی کی نام پر موجود زمین کے کھاتے بھی مشکوک ہیں جس کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہے ، واضح رہے کہ فہد احسان نے کراچی اور حیدرآباد میں ڈیلرز کے ذریعے جعلی اسکیم کی بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے ڈکار لیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں