وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع کے لوگ بھی صاف پانی سے محروم
شیئر کریں
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ضلع کے محکمہ پبلک ہیلتھ بجٹ پر ہاتھ کی صفائی، چیف انجینئر کا آشیرباد، ایکسین پبلک ہیلتھ علی رضا منگی کا کروڑوں روپے کے سرکاری بجٹ کو ٹیکا لگانے کا سلسلہ جاری، وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع کے لوگ صاف پانی سے محروم، 80فیصد سے زائد یو ایف اور آر او پلانٹس بند، تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ کے افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی ضلع جامشورو میں یو ایف اور آراو پلانٹس کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے کے بجٹ کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ اطلاعات کے مطابق چیف انجینئر پبلک ہیلتھ جاوید میمن کے آشیرباد سے ایکسین پبلک ہیلتھ جامشورو علی رضا منگی نے آر او اور یو ایف پلانٹس کی مد میں رواں سال میں سات کروڑ روپے کی رقم نکال لی، ذرائع کے مطابق چیف انجینئر سکندر میمن ایکسین پبلک ہیلتھ جامشورو علی رضا منگی نے آر او اور یو ایف پلانٹس کی مد میں کروڑوں روپے نکالنے کیلئے سب انجینئربلاول میمن کی سرپرستی میں سسٹم قائم کیا ہے جو سسٹم پبلک ہیلتھ آفس کوٹری سے چلایا جا رہا ہے ، چیف انجینئر پبلک سکندر میمن کو ڈائریکٹر جنرل یو ایف اور آر او پلانٹس کا عہدہ بھی تقویض کیا گیا، حیرت انگیز طور پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی ضلع اور حلقہ میں ڈیڑھ سو سے زائد یو ایف اور آر او پلانٹس غیر فعال ہیں لیکن ان کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے نکالے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کے لاکھوں رہائشی صاف پانی سے محروم ہیں۔