میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد مارچ میں شریک

پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد مارچ میں شریک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کر رہے ہیں ،فیصل آباد سے ایک بڑے قافلے کی قیادت صاحبزادہ حامد رضا کر رہے ہیں ،ملتان خانیوال سے نکلنے والے قافلے کی قیادت زرتاج گل اور سینیٹر عون عباس بپی کر رہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے ایک اور قافلے کی قیادت ایم این اے شبیر قریشی ،ایم پی اے رانا اورنگزیب کرہے ہیں ۔سرگودھا سے ایک قافلہ ایم این اے غیاث میلہ اور شفقت اعوان کی قیادت میں جبکہ خوشاب سے ملک عمر اسلم اعوان اور ان کے بھائی ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان ایک قافلے کی قیادت کر رہے ہیں ،اٹک سے ایک قافلے کی قیادت سابق ایم این اے میجر طاہر صادق کی بیٹی و سابق ضلع ناظم ایما ن طاہر کر رہی ہیں ،پنجاب میں نکلنے والے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، قافلوں کے رستے میں آنے والی رکاوٹوں کو شہری ہٹانے میں لگے ہوئے ہیں جس کا پہلا مظاہرہ جہلم کے عوام کی طرف سے دیکھنے میں آیا جہاں جہلم کے عوام نے موٹر وے پر تمام رکاوٹوں کو اپنی ذاتی مشینری کے ذریعے ہٹایا ،خیبر پختون خواہ سے آنے والا قافلہ اتنا بڑا ہے کہ ابھی تک اس کا ایک حصہ اٹک کا پل کراس کر پایا ہے جبکہ بلوچستان سے آنے والے قافلے کی قیادت سالار خان کر رہے ہیں جنہیں جابجا رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر وہ تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہے۔ اس طرح بلوچستان سے آنے والے چار قافلے اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں