میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس چوری روکنے کے لیے اہم پیش رفت، ایف بی آر اور نادرا کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

ٹیکس چوری روکنے کے لیے اہم پیش رفت، ایف بی آر اور نادرا کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے جبکہ نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا، دونوں اداروں کی اعلیٰ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ نادرا کے چیئرمین ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں