میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کی سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارت سے وضاحت طلب

امریکا کی سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارت سے وضاحت طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکا امریکی سرزمین پر سکھ رہنما کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور اس نے اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اعلی ترین سطح پر اٹھایا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے گرپتوانت سنگھ پانم کے قتل کی اسکیم کو ناکام بنا دیا ہے اور اب امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اس معاملے کی تحقیقات کرے اور سازش کرنے والوں کا محاسبہ کرے ۔امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے زور دے کر کہا کہ ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اس معاملے کو امریکی حکومت نے بھارتی حکومت کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھایا ہے ۔کسی معاملے کی جاری تحقیقات پر وائٹ ہائوس کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے آن دی ریکارڈ رد عمل بہت کم ہی دیا جاتا ہے جس سے اس مسئلے کی سنگینی کی نشاندہی ہوتی ہے جب کہ تھینکس گیونگ 23 نومبر کی عالم تعطیلات کے دوران جب کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوتے ہیں تو کسی امریکی عہدیدار کے لیے ایسا بیان دینا اور بھی شاذ و نادر ہوتا ہے ۔ایڈرین واٹسن نے کہا کہ اٹھائے گئے تحفظات کے جواب میں بھارتی ہم منصبوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ان کی پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات بتائیں گے ، ہم نے اپنی توقع سے آگاہ کردیا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہو اس کا احتساب ہونا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں