میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین اور برطانیہ کو برآمدات میں اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر

چین اور برطانیہ کو برآمدات میں اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا، چین اور برطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سرفہرست رہے ۔ چین اور برطانیہ کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.861 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.78 فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.134 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمدات کے حوالے سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین دوسرے بڑے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے ، مالی سال 24-2023 کے پہلے 4 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 952.216 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.36 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستانی برآمدات کا حجم 678.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے رواں مالی سال کے دوران تیسرا بڑا ملک رہا، جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برطانیہ کو 689.45 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 685.66 ملین ڈالر تھیں، پاکستانی برآمدات میں یو اے ای چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر پر بڑے ممالک رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں