میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کا ہرمظلوم پریشان ہے ،ایک دوسرے کوبرداشت کرناہوگا، کامران ٹیسوری

سندھ کا ہرمظلوم پریشان ہے ،ایک دوسرے کوبرداشت کرناہوگا، کامران ٹیسوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) گورنر سندھ نے نئے صوبے تمام اسٹیک ہولڈروں کی منظوری سے مشروط کردیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی رہائشگاہ پر پہنچے، ملک انتہائی بدحالی کا شکار ہے، گورنر سندھ، سندھ کو ایڈہاک بنیادوں پر ڈیل نہ کریں ، گورنر سے ملک اور خصوصی طور پر سندھ کی صورتحال پر بات ہوئی، ایاز لطیف پلیجو، تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری قاسم آباد میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کے رہائشگاہ پرپہنچے اور ایاز لطیف پلیجو سے مختلف معاملات پر بات چیت کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک انتہائی معاشی بدحالی کا شکا رہے۔ سیاسی نظام تو بدلا جاسکتا ہے ہمیں اس نظام کو بدلنا ہوگا جو 75سال سے اس ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوشش کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا ہر مظلوم پریشان ہے ، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا ، ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے مسائل کا حل نکالنا ہوگا، بدقسمتی سے ہم ذاتی مسائل میں لگ گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اب نئی نسل ہم سے پوچھتی ہے کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا، ہم نے کھویا ہی ہے ، ہمیں بجلی، گیس، پانی چھین کر لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اچھا کام کررہی ہیں ، سیلاب زدگان مشکلات کا شکار ہیں ، ڈینگی ، وبائی بیماریوں کا ہمیں سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا کہ اس حوالے سے یا تو قانون سازی کی جائے یا پھر افغان سرحد کو بند کیا جائے ، اب جبکہ ہم خود معاشی بدحالی کا شکا رہیں ایسے میں ہم تارکین وطن کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہاکہ انتظامی صوبوں کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا اور اگر ضرورت ہوئی تو پھر اس کا حل ہم آہنگی کے ذریعے نکالنا ہوگا، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ گورنر سندھ کے ملک اور خصوصی طور پر سندھ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور اپنے تحفظات سے آگاہکیا، سندھ کو ایڈہاک بنیادوں پر نہ چلایا جائے، سندھ میں سیلاب کے بعد حکومت غائب ہے، سندھ میں اب چاول، کپاس، گندم اور گنے کی فصل نہیں اُگ نہیں سکے گے، بیماریوں نے جنم لے لیا ہے اور لوگ بے یارو مددگار ہیں، ایاز لطیف نے کہا کہ موٹروے میں میگا اسکینڈل میں بتایا جائے کہ ڈپٹی کمشنرز کس کی مرضی سے لگی، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کا ڈر ختم ہو چکا ہے، سندھ کو قانون کے مطابق وسائل میں حصہ دیا جائے اور سندھ کو حصے کا پانی، گئس، پیٹرول کوئلا دیا جائے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لطیف آباد نمبر 8 نمبر میں اکبری گرائونڈ میں جاری فٹبال میچ میں بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں