میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعات سے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق رپورٹ طلب

جامعات سے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق رپورٹ طلب

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جامعات سے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی. وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے صوبے کی تمام جامعات سے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی سے 11 فروری 2022 کو طلباء یونین ایکٹ 2019 پاس کیا تھا، تمام جامعات کو طلبہ یونین ایکٹ پر دو ماہ کے اندر عمل درآمد کرنا تھا. وزیر جامعات اسماعیل راہو نے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام جامعات سندھ طلبہ یونین کے نفاذ سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ دیں، ابھی تک طلبہ یونین ایکٹ کے قواعد جامعات میں نافذ کیوں نہیں ہوئے؟ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کو بھی سندھ کی طرح طلبہ یونین کی بحالی کا دروازہ کھولنا چاہئے، سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں بہت جلد طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں گیں، طلبہ یونین کی بحالی کے قانون کا اطلاق سرکاری جامعات کے ساتھ نجی جامعات پر بھی لاگو ہوتا ہے. اس سلسلے میں وزیرجامعات نے دیگر معاملات کے ساتھ طلبہ یونین پر پیش رفت سے متعلق سندھ کی تمام جامعات کا اہم اجلاس 28 نومبر بروز پیر کو طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو تفصیلات کے ساتھ شرکت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور صوبے کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں طلبہ یونین سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں