میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی منظور

شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق یہ منظوری پنجاب کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے جس میں مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی دی جائے گی۔پیرول پر رہائی شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر (مرحوم) کی میت لندن سے لاہور پہنچنے سے شروع ہوگی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کی لندن سے روانگی میں تاخیر کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کی والدہ کی میت جمعرات کو روانہ کی جائے گی، میت روانگی کیلئے ضروری کاغذات آج تیار ہو جائیں گے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، این اوسی اور دیگرکاغذات کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کے ساتھ برطانیہ سے پاکستان کون جائے گا، ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ن لیگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے بتایا کہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کے ہمراہ نواز شریف ساتھ نہیں آئیں گے، شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کے لیے درخواست دے دی ہے، وزیراعلیٰ نے درخواست کابینہ سب کمیٹی برائے داخلہ کو بھجوا دی ہے، عثمان بزدار نے رہائی کا اختیار کابینہ کی سب کمیٹی کو دے دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں