میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر میں کار کھمبے سے ٹکرا گئی، سندھ رینجرز کے 2اہلکار جاں بحق

سکھر میں کار کھمبے سے ٹکرا گئی، سندھ رینجرز کے 2اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سکھر میں کار کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔کار میں سوار افراد کا تعلق سندھ رینجرز سے ہے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس آر زاہد اور ڈی ایس آر فاروق شامل ہیں۔جبکہ زخمی کی شناخت ڈی ایس آر شفیع کے نام سے ہوئی ہے ۔ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں