میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم،خسارے میں بڑی کمی

پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم،خسارے میں بڑی کمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ، پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ کفایت شعاری مہم کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ائیرلائن کے خسارے میں بڑی کمی آئی، پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44فیصد اضافہ ہوا جبکہ 75 فیصد آپریشنل نقصان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔پی آئی کے اعداد شمار کے مطابق یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شاندار اضافہ رہا اور پی آئی اے کو 6 ماہ میں آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔پی آئی اے نے اعداد و شمار وزارت خزانہ میں جمع کرادیئے ہیں ، رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں بجٹ کے مقابلے کے حساب سے 36 فیصد کمی ہوئی ، جس کی وجہ سے سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کا ا?پریٹنگ خسارہ جو پچھلے سال 21 ارب تھا کم ہوکر 5 ارب رہ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 38ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔دوسری جانب سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 65ارب 70کروڑ 23لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے نے خلیجی ممالک سعودی عرب سمیت دیگر منافع بخش روٹ میں اضافے کی وجہ سے بھی ریونیو میں اضافہ ہوا۔یاد رہے 3 روز قبل قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں بورڈ نے 2018کیمالی نتائج کااعلان کیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2018میں ناقص حکمت عملی سے 67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا جو کہ 2017 کے خسارے کا 32 فیصد زائدہے جبکہ پی آئی اے کو 2017 میں50ارب98کروڑ کاخسارہ ہواتھا۔مالی نتائج کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپیسیتجاوز کرگیا جب کہ 31دسمبرتک پی آئی اے پرمجموعی قرضہ288ارب روپیتک گیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں