میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرا بس چلے تو حکومت کو چلنے ہی نہ دوں، مولانا فضل الرحمان

میرا بس چلے تو حکومت کو چلنے ہی نہ دوں، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دوں۔سکھر میں ایم ایم اے کے تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے ، ملک میں جمہوریت کا آج صرف نام رہ گیا ہے ۔ایم ایم اے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے ۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہ وزیراعظم کی وضاحتیں ناکافی اور ناقابل قبول وضاحتیں ہیں،وہ جس طرف ریاست کو لے جارہے ہیں وہ ریاست کا راستہ نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان جیسے کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،میرابس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دیں۔ایم ایم اے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے ، اس ملک کی اصل آزادی وہی ہے جب ہم اپنے فیصلے آزاد قوم کی طرح کرسکیں۔جلسے سے ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں