ملٹری آپریشن، ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں( وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا)
شیئر کریں
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے ۔چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے ملک میں حقیقی تبدیلی کے ذریعے آئیں اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں ، خیبر پختونخوا میں اب بند کمروں کے فیصلے کسی صورت نہیں مانیں گے ۔اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی،خیبرپختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن سے بانی نے مجھے نامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکرنہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد بنانے کی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، بانی کے ویژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔


