عارف بلڈ رکا فراڈ، الرحمان ٹاور نامی منصوبہ15 سال بعد بھی نامکمل
شیئر کریں
عارف بلڈر کا ایک اور فراڈ سامنے آ گیا، قاسم آباد کے وادہو واہ روڈ پر الرحمان ٹاور نامی منصوبے کا آغاز 15 سال پہلے کیا، منصوبا 15 سال گزرنے کے باوجود نامکمل، ایک فلیٹس کو معتدد لوگوں کو الاٹ کیا گیا، پارکنگ کی زمین بھی گم، گلی کو پارکنگ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا ایک اور میگا فراڈ سامنے آ گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈر نے 2009ء میں قاسم آباد کے وادہو واہ روڈ پر دو کمروں اور لاؤنج اور تین کمروں اور لاؤنج پر مشتمل اپارٹمنٹس کی تعمیر کے؛ سلام آغاز کیا، ملنے والی معلومات کے مطابق ایک ہی فلیٹ کئے لوگوں کو الاٹ کیا گیا اور ڈیڑھ دہائی گزرنے کے بعد کئے الاٹیز کو بکنگ کے سال کی رقم سے واپس کرکے فلیٹس کو تنگی قیمت پر دوسروں کو فروخت کیا گیا جبکہ سینکڑوں الاٹیز ابھے تک عارف بلڈر کی آفیس کے دہکے کھانے پر مجبور ہیں، مذکورہ منصوبے کے محکمہ ریونیو نے رجسٹری بھی بند کر رکھی، پندرہ سال گزرنے کے باوجود مذکورہ منصوبہ نامکمل ہے جبکہ جعلساز بلڈر عارف میمن نے پارکنگ کی زمین بھی نہیں چھوڑی اور گلی کو پارکنگ ایریا بنا دیا ہے، الرحمان ٹاورز نامی مختلف اپارٹمنٹس دوسرے بلڈرز کو غیرقانونی طور پر بیچی گئی جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔