تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس نہیں لگ سکتا،ریٹیلرز کو ٹارگٹ کریں گے، وزیرخزانہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کردی جائے گی۔ حکومت جون میں نجکاری کی خواہشمند تھی تاہم اثاثہ جات کی جانچ پڑتال سے تاخیر ہوئی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ زرعی۔ ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلر سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس بیس میں انتیس فیصد اضافہ کا بھی دعویٰ کردیا ۔