میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی میں ندیم قمر کرپشن سسٹم کی آخری ہچکیاں

این آئی سی وی ڈی میں ندیم قمر کرپشن سسٹم کی آخری ہچکیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) این آئی سی وی ڈی میں ندیم قمر کرپشن سسٹم کی آخری ہچکیاں، نئی سربراہ کی تقرری کا فیصلہ سندھ کابینا اجلاس میں پہنچ گیا، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر کی سربراہی میں 31 اکتوبر پراجلاس ہوگا، محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے اہم فیصلے ایجنڈہ میں شامل، این آئی سی وی ڈی ملازمین نے9 سال کی فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت کی جانب سے عوام کو مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے قومی ادارا برائے امراض قلب قائم کیا گیا، جس میں 2015 سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ندیم قمر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر کرپشن سسٹم بنایا، جس نے ادارے کو تباہی کے کناری تک پہنچادیا، ملازمین کے ساتھ ناانصافی، تنخواہیں بند، نوکریوں سے بے دخل کرنا، غیرقانونی طور پر تقرریاں، بے ضابطگیاں، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کرپشن سمیت غیرقانونی امور معمول بن گئے، جبکہ اسپتال میں مریضوں کے علاج کی فری سروس ڈیڑھ سال سے بند کردی گئی، جس کے باعث سینکڑوں غریب مریضوں کو مفت علاج نہ ملنے پر دربدری کا سامنہ کرنا پڑا، نوکری کی مدت ختم ہونے کے باوجود ندیم قمر ادارے پر راج کرتا رہا، سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نئی سربراہ کی تقرری کی سمری کو کئی ماہ تک ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا، روزنامہ جرأت نے این آئی سی وی ڈی میں ندیم قمر کرپشن سسٹم کو مسلسل بے نقاب کیا، جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر نے نوٹس لے کر نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سمری پر دستخط کردی، جبکہ 31 اکتوبر کو سندھ کابینا کا اجلاس طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت سندھ کابینا اجلاس میں این آئی سی وی ڈی کے نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری سمیت مختلف محکموں کے اہم فیصلے ایجنڈہ میں شامل کئے گئے ہیں، این آئی سی وی ڈی ملازمین نے 9 سال کی فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم قمر 20 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، جس کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، ادارے کی لوٹی گئی خطیر رقم واپس کرائے جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں