میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔نیپرا نے بتایا کہ کمی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس سے کراچی کے صارفین کو7 ارب 84 کروڑ 40 روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ایل این جی کے سپاٹ کارگوزنہیں خریدے،ستمبر میں مقامی گیس ملنے سے بجلی قیمت پر مثبت فرق پڑا۔جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ستمبر میں کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کیوں پیدا کی، کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے 3گنا مہنگی بجلی پیدا کی ہے۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ذرائع سے37روپے74پیسیفی یونٹ بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے 13 روپے 12 پیسے فی یونٹ میں بجلی خریدی۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ایندھن کی قیمتوں میں فرق سے مہنگی بجلی پیدا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں