میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
داسو ڈیم کی تعمیر،کام آج سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

داسو ڈیم کی تعمیر،کام آج سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم کا تعمیراتی کا (آج) پیر25 اکتوبر سے شروع ہوگا اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی غضوبہ نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ کمپنی میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف خان یوسفزئی نے بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا، کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں، جس کے بعد اب سخت سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں