پی ڈی ایم کے اسٹیج پر سارے چور ملیں گے، اسد عمر
شیئر کریں
(رپورٹ/شاہ نواز خاصخیلی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کوئی چور ڈھونڈنا ہو تو پی ڈی ایم کا اسٹیج دیکھ لیں، ان کے اسٹیج پر آپ کو سارے چور ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی جی اغواء نہیں ہوئے اور آئی جی خود بھی کہتے ہیں کہ وہ اغواء نہیں ہوئے تو پھر احتجاج کس بات پر کیاجارہا ہے یہ صرف سیاست ہورہی ہے آگے کیا ہوتا ہے دیکھیں گے تاہم قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ، حالات سازگار ہوئے تو ہم ایم کیوایم کے ساتھ مل کر اس سے بڑا جلسہ کریں گے ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے بابائے قوم کی قبر کی بے حرمتی کی ، وہاں چلانگیں ماریں ، کراچی پیکیج میں 5بڑے منصوبوں کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے حیدرآباد سرکٹ ہاؤس میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی صلاح الدین، صابر قائم خانی، ندیم صدیقی، راشد خلجی اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کراچی میں پی ڈی ایم نے جو جلسہ کیا اس میں کراچی کے عوام شامل نہیں تھے اس لئے اس جلسے سے گھبرانے کی کیا بات ہے جس دن حالات اور کورونا کے معاملات بہتر ہوگئے تحریک انصاف ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کراچی میں جلسہ کرے گی پھر سب کو پتہ چل جائے گا کہ کراچی کے عوام کس کے ساتھ ہیں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیوں ہوئی ، ہم معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ قائداعظم کی اس ملک میں کوئی حیثیت ہے یا نہیں ، کپٹن صفدر کی جس طرح سے گرفتاری کی گئی ہم بھی کہتے ہیں کہ اس کی ضرورت نہیں تھی وہ سیاسی ٹارزن نہیں ہیں کیا انہیں صبح 5سے 6بجے گرفتار کرنے کی ضرورت تھی کیپٹن صفدر نے اس ملک کے محسن اعظم اور ملک کے فادر آف دی نیشن کی قبر کی بے حرمتی کی ، چھلانگیں ماریں، سیاسی نعرے بازی کی ان کی تعظیم و تکریم ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے صرف پولیس کی قانونی ذمہ داری نہیں تھی بلکہ اخلاقی ذمہ داری بھی تھی ۔