میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس جمعے، ہفتے کو کراچی میں عدالت لگائیں گے

چیف جسٹس جمعے، ہفتے کو کراچی میں عدالت لگائیں گے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کراچی رجسٹری میں جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا۔کاز لسٹ کے مطابق جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم کی درخواستوں کی سماعت ہوگی، اس کے علاوہ چیف جسٹس غیرقانونی بھرتیوں، تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔لارجر بینچ کراچی میں پارکوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ ہفتہ کو امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی کرے گا جبکہ ہفتے کو پولیس کی کالی بھیڑوں، سندھ پولیس میں اربوں روپے کی کرپشن اور کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی مقدمات کی سماعت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں