میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باراک اوباما، ہیلری کلنٹن اور اہم شخصیات کو پیکٹس میں بم موصول

باراک اوباما، ہیلری کلنٹن اور اہم شخصیات کو پیکٹس میں بم موصول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق امریکی صدر باراک اوباما، ہیلری کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کو پیکٹس بم موصول ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو دھماکا خیز مواد سے بھرے پیکٹس موصول ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا ہے، تاہم خفیہ اداروں کی جانب سے یہ پیکٹس اہم سیاسی شخصیات تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیے گئے۔دھماکا خیز مواد سے بھرا پیکٹ سابق امریکی صدر اوباما کو بھیجا گیا، تاہم امریکی سیکریٹ سروس کی جانب سے پیکٹ کی اسکرینگ کے بعد اسے روک لیا گیا ،جبکہ دوسرا پیکٹ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے گھر بھی بھیجا گیا ،تاہم دونوں رہنماؤں کو براہ راست یہ پیکٹس موصول نہیں ہوا۔سابق اٹارنی جنرل ایریک ہولڈرز، ارب پتی تاجر جارج سورس، ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی سابق چیئرپرسن ڈیبی واسرمین شولز اور سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کو بھی ایسے ہی دھماکا خیز مواد سے بھرے پیکٹس موصول ہوئے تاہم ان کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ایسا ہی ایک پیکٹ بم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر میں بھی بھیجا گیا جس کے بعد وہاں کام کرنے والے ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا اور چند ہی منٹ میں پوری عمارت خالی کرادی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں