میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی طرح کی مہم جوئی کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے ، کشمیر غیر حل شدہ ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کے منصفانہ تاریخی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے سر پیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشنل تیاریوں اور انکے جذبے کو سراہا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن اور استحکام پر یقین رکھتی ہے، تاہم کسی بھی طرح کی مہم جوئی کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنیادی غیر حل شدہ ایجنڈا ہے اور ہم انکے منصفانہ تاریخی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں