میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ گلالئی رکن قومی اسمبلی برقرار، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

عائشہ گلالئی رکن قومی اسمبلی برقرار، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے، کمیشن کے دو ممبران نے رکنیت ختم کرنے، جبکہ تین ممبران نے درخواست مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردارمحمد رضا کی سربراہی 5رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس اور ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کیا اور پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ وزیر اعظم کے لیے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جس پر انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا، تاہم ان کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آئی، لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل63Aکے تحت ان کی اسمبلی رکنیت ختم کی جائے۔ اس موقع پر کمیشن کی خاتون رکن نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل نے اپنے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ ووٹ دیں یا نہ دیں سماعت کے موقع پر عائشہ گلالئی کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ عائشہ گلالئی نے بیماری کیوجہ سے پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ انہوںنے پارٹی نہیں چھوڑی ہے اور نہ ہی استعفیٰ دیا ہے، انہوںنے کہاکہ پارٹی چیئرمین کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس کی رکنیت ختم کرنے کا ریفرنس اسپیکر کو بھجوا دیا گیا۔ انہوںنے کمیشن سے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی، بعدازاں کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے مختصر فیصلے میں عائشہ گلالئی کے خلاف پی ٹی آئی کے ریفرنس کو دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا، کمیشن کے ممبر پنجاب اور بلوچستان نے رکنیت ختم کرنے کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ چیف الیکشن کمشنر سمیت خیبر پختونخوا کی خاتون اور سندھ کے ممبر نے درخواست مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔ علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دور ان 47کروڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی ٗ عمران خان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے ٗ کہا ہے کہ نیازی صاحت چار سال سے انارکی پھیلاتے رہے ٗ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں پھر کہتے ہیں معیشت نیچے جارہی ہے ٗپشاور میں ڈینگی کے مریض مرتے رہے ٗعمران خان نے خبر تک نہیں لی ٗاگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی ٗدوبارہ عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف سڑکوں پر نکالا تو میں عمران کے خلاف عوام کو باہر نکالوں گی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہاکہ عوام نے نیازی صاحب کو ووٹ دیے، لیکن انہوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا، چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے، لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کوووٹ دیے، لیکن انہوں نے ہماری بہن، بیٹیوں کااحترام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے،پھر کہتے ہیں کہ معیشت نیچے جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں