ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی فہد احسان بلڈر کا محافظ نکلا
شیئر کریں
ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی فہد احسان نامی بلڈر کے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کو تحفظ دینے لگا، گرین سٹی کے نام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والا بدنام زمانہ افسر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو جعلی ہاؤسنگ اسکیم گرین سٹی کے مالک فہد احسان کو تحفظ دینے لگا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے کروڑوں روپے کی ڈیل کے عوض فہد احسان کو لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو نے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے کروڑوں روپے لیکر بکنگ و تشہیر کی غیرقانونی اجازت دے رکھی ہے، واضع رہے کہ گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کی این او سی 10 ایکڑ کچھ گھنٹوں پر مشتمل ہے تاہم فھد بامی بلڈر گرین سٹی کو چار سئو سے بھی ایکڑ پر دکھا کر بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، گرین سٹی نامی اسکیم کے ذریعے لوگوں کو سستی پلاٹس کا جھانسہ دے کر حیدرآباد اور کراچی کے شہریوں سے کروڑوں روپے بکنگ کے نام پر لئے جا چکے ہیں۔