ڈاؤ یونیورسٹی ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ تیسری بار متنازعہ
شیئر کریں
(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ تیسری بار متنازعہ ہوگئے، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والے انٹری ٹیسٹ بدنظمی کا شکار اور وقت سے قبل پرچہ مبینہ آؤٹ ہونے کے خلاف طلبہ روڈوں پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ نے ایک بار پھرسینکڑوں طلبہ کو مایوس کردیا ہے، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والی انٹری ٹیسٹ میں بدنظمی و ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل پرچہ مبینہ لیک ہونے کے خلاف طلبہ و طالبات نے احتجاج شروع کردیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے بدانتظامی کے خلاف ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا گیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ پرچہ امتحان سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود تھا، بھاری فیس لینے کے باوجود سہولیات بھی نہیں دی گئیں، ٹریفک اور قطاروں کے باعث زرا بھی تاخیر سے جانے والے طلبہ کو واپس بھیج دیا گیا، طلبہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارا لینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔