میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار

کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

میئر کراچی کی واضح ہدایت کے باوجود شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت کا کام تا حال شروع نہ ہوسکا۔ میئر کراچی نے دو روز قبل اجلاس میں متعلقہ حکام کو سڑکوں کی فوری مرمت کی ہدایت کی تھی۔ ایم اے جناح روڈ پر جگہ جگہ موجود گڑھے ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے ہیں۔میئر کراچی کے احکامات پر عمل درآمد تاخیر کا شکار ہیں۔۔ شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔ ایم اے جناح روڈ گڑھوں اور بنا ڈھکن کے گٹروں کا مرکز بن چکی ہے۔ ملیر ہالٹ کی اہم سڑک بھی مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہی نہیں پاکستان چوک سے شاہین کمپلکس آنے والی اہم سڑک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے۔ پریس کلب سے لکی اسٹار تک جانے والی سڑک کا بھی حال برا ہے۔ شہریوں کا کہنا بھی یہی ہے کہ خدارا ان سڑکوں کو فوری بنایا جائے یہ وہ سڑکیں ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ دیگر سڑکوں کے مقابلے میں معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔ ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکار یہاں ٹریفک کنٹرول کرتے کرتے تھک جاتے ہیں۔ میئر کراچی نے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں دس ارب سے زائد جبکہ دیگر ٹیکسز کی مد میں تین سے سوا تین ارب روپے ملیں گے۔ اس کے بعد کراچی کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں