میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف دشمن قوتوں، سہولت کاروں کوناکام بنانے کیلئے پرعزم

آرمی چیف دشمن قوتوں، سہولت کاروں کوناکام بنانے کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں اور سہولت کاروں کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے ، قبائلی عمائدین کی حمایت پاک فوج کیلئے تقویت کا باعث ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، قبائلی عمائدین کی حمایت پاک فوج کیلئے تقویت کا باعث ہے، سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔پاک فوج خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے صوبے کے عوام کے کلیدی کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں