ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں، تحقیقاتی ادارے الرٹ
شیئر کریں
ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں، تحقیقاتی اداروں نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا، سابق ڈپٹی کمشنر، مختیارکار ممتاز تالپور سمیت فرنٹ مین تحقیقاتی اداروں کی ریڈار پر آ گئے، ہزاروں ایکڑ کی غیرقانونی کھاتے بنانے کا انکشاف، نیب ٹیم نے مختیارکار تھانہ بولا خان کی آفیس میں چھاپہ مار کر رکارڈ کی چھان بین کی تھی، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور زمین کی الاٹمنٹ پر تحقیقاتی اداروں نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ایم نائن موٹروے پر دیھ کوہستان جو دو اضلاع ٹھٹہ اور جامشورو کی حدود میں آتی ہے میں ہزاروں ایکڑ زمین کے غیرقانونی کھاتے بنائے گئے، ذرائع کے مطابق ہزاروں ایکڑ زمین کو مقامی افراد کے نام پر ری رائٹ کرکے اسے دوسروں کو فروخت کی گئی، ذرائع کے مطابق ایم نائن موٹروے پر ایک سو سے زائد ہائوسنگ اسکیمیں ہیں جن مین شامل ہزاروں ایکڑ زمین کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق 6 سال سے زائد تک ڈپٹی کمشنر جامشورو کے عھدے پر رہنے والے طاقتور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرید الدین مصطفیٰ، مختیارکار تھانہ بولا خان ممتاز تالپور، پٹواری فیروز ڈاوچ سمیت نجی افراد بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ہیں، واضع رہے کہ کچھ دن قبل نیب نے مختیارکار تھانہ بولا خان کی آفیس پر چھاپہ مار کر رکارڈ کی چھان بین کی تھی۔