امریکا،پاکستان کوطالبان کے ساتھ ملکرکام کرناہوگا
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلیے امریکا کے شراکت دار ہوسکتے ہیں،طالبان امن کیلئے امریکا کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلئے مدد دینا ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلئے امریکا کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلیے مدد دینا ہوگی، امریکاانسانی بحران سے بچنے کیلئے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سیدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنے کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکااورعلاقے کی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورے افغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔