میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون انتظامیہ کاقدیمی گوٹھ پرقبضہ جمانے کانیاہتھکنڈا

بحریہ ٹائون انتظامیہ کاقدیمی گوٹھ پرقبضہ جمانے کانیاہتھکنڈا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کے اطراف مختلف گوٹھوں کے مکینوں کی زمینوں پر ضلعی انتظامیہ کا بورڈ آویزاں کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد ملک ریاض نے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ارباب گبول گوٹھ کے قبرستان کو مارک کر دیا گیا عرصہ دراز سے آباد رہائشیوں کو حراساں کیے جانے کا سلسلہ تاحال جاری .تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے حالیہ دنوں ارباب گبول گوٹھ، علی محمد گبول گوٹھ کے مکینوں کو انکی زمینیں فوری طور پر خالی کرنے پر زور دینا شروع کر دیا ہے اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا جا رہا ہے جس میں سپریم کورٹ کو بھاری بھرکم رقم کی ادائیگی کے بعد مذکورہ زمین کے حصول کے دعوے کیے جا رہے ہیں. رواں ماہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف گوٹھوں کی زمینوں پر قبضے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کے بورڈ بھی آویزاں کیے گئے تھے جسے مختلف گوٹھوں کے مکینوں کی جانب سے سنجیدہ نہ لیے جانے پر انتظامیہ نے ان پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے. بحریہ ٹاؤن کے اطراف طویل عرصے سے آباد مختلف گوٹھوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے زمینوں کو خالی نہیں کرینگے انکے پاس تمام تر زمینوں کی سرکاری دستاویزات موجود ہیں جس کی تصدیق کروائی جا سکتی ہے. واضح رہے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے علی داد گبول گوٹھ اور دریا خان گبول گوٹھ کی متعدد دکانیں، ہوٹل اور مکانات تجاوزات کے نام پر مسمار کیے گئے ہیں جس میں بھاری مشینری کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کی مدد حاصل کرنے کو ترجیح دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں