پشین، پولیس لائنز کے قریب دھماکا،2 بچے اور خاتون جاں بحق
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکا میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے۔