میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائیگا، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے ،خطے میں بھارت کی حکمرانی کا خواب کو پاش پاش کردینگے ۔مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے اور مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے ، اس حوالے سے سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پھل جھڑیاں، مرچ مصالحے کوئی شب برات کیلئے نہیں رکھے ، میزائل نظام ملکی دفاع کیلئے ہے ،اصل میں پاکستان بننے کااب وقت آیاہے ، اب پاکستان کی تکمیل ہو گی اور کشمیر پاکستان کے ساتھ ہو گا ۔ جوکشمیر کے ساتھ ہوگاوہ اس ملک کاراجکمارہوگا، آج ہم سب مودی کی وجہ سے ایک ہوگئے ہیں،ملک کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بناکر وادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے تاہم اس خواب کو پاش پاش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نازی مودی کا بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مذموم منصوبہ سامنے آیا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے تاہم نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے کیوں کہ جب تک یہ قائم ہے بھارت کبھی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 25 اور پاکستان کے 22 کروڑ مسلمان مل کر عظیم پاکستان بنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں