میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش عذاب بن گئی، شہری اذیت میں مبتلا

کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش عذاب بن گئی، شہری اذیت میں مبتلا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں مکھیوں کی افزائش عذاب کی صورت اختیار کرگئی ہے ،بلدیہ عظمی نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑادیے ہیں۔جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا نہ گندگی اٹھانے کے اقدامات۔محکمہ صحت سندھ بھی خاموش ہے ۔تفصیلات کے مطابق مکھی دل نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، آج کل شہر قائد میں جہاں نگاہ دوڑائیں ہر جانب مکھیاں ہی مکھیاں دکھائی دیتی ہیں،شہری پریشان ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر حکومت سندھ یا بلدیہ عظمی نے اب تک نوٹس کیوں نہ لیا، نہ ہی شہر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا نہ ہی مکھیوں کی افزائش کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔مکھیوں سے نجات کے لیے جہاں فنائل کی فروخت میں اضافہ ہوا وہیں سب سے زیادہ کیمیکل لگی چینی بھی فروخت ہونے لگی ہے ۔جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے دُکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سب سے زیادہ کیمیکل والی چینی کی فروخت کی جارہی ہے مکھیوں کی بہتات کی بنا پر کیمیکل والی چینی کی قلت ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے شہر بھر میں عید قرباں اور بارش کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہ ہونا بھی مکھیوں کی افزائش کا بڑا سبب ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں