میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں 121 شہادتیں ،خان یونس سے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ گھر بدر

غزہ میں 121 شہادتیں ،خان یونس سے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ گھر بدر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

خان یونس کے تقریباً 150,000 رہائشیوں کو ایک ہی دن میں نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے علاقوں میں بھاگنے کے لیے بمشکل دو منٹ کا وقت ہے جہاں انفراسٹرکچر بہت کم ہے یا نہیں۔خان یونس میں اسرائیلی حملے کے بعد سے کم از کم 121 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے،گزشتہ 2 روز میں سب سے زیادہ خونریزی ہوئی جس کے سبب ، اسرائیلی حملوں میں تقریباً 90 افراد شہید ہوئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ منگل کو تلکرم پناہ گزین کیمپ میں صبح سے پہلے کی کارروائی کے دوران، ڈرون کے ذریعے علاقے میں موجود مجاہدین کو نشانہ بنایا گیا ، گھنٹوں تک جاری رہنے والی اسرائیلی دراندازی کے دوران متعدد افراد زخمی کیے گئے ، فلسطین کی مقامی ایجنسی کے مطابق بلڈوزر سمیت 25 سے زائد فوجی گاڑیوں نے کیمپ پر دھاوا بول دیا، فلسطین ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ اس نے ایک 30 سالہ شخص کا پیٹ، ران اور ہاتھ میں گولی لگنے کے زخموں کا علاج کیا اور تین خواتین کو چھرے کے زخموں کا علاج کیا ، جن میں سے ایک آنکھ میں لگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں