میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمرود؛ دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

جمرود؛ دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی ایک مسجد میں چھپے دہشت گرد نے گرفتاری کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے سبب ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شہید ہوگئے۔خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلع خیبر کی پولیس کو دو دہشت گردوں کی زیر تعمیر مسجد میں موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسجد میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس پر اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایش او شہید ہوگئے۔ دوسرا خودکش حملہ آور فرار ہو گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا۔ خیبر پولیس کے مطابق علی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پہنچیں، دھماکے میں ایک پولیس افسر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں