میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامران اختر نیب کے ریڈار پر آ گئے

کامران اختر نیب کے ریڈار پر آ گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران اختر نیب کے ریڈار پر آ گئے تحقیقاتی عمل تیز کر دیا گیا اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت کرنے پر قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی انکوائری کھل گئی ذرائع کے مطابق کامران اختر رکن سندھ اسمبلی بننے سے قبل سابق ٹاؤن ناظم بلدیہ ٹاؤن تھے اس دورانیے میں ان کی جانب سے بجٹ اور فنڈز میں کمی ہونے کے باوجود بھی ترقیاتی کاموں کے بے تحاشہ ٹینڈرز کی فائلوں کوریوائزڈ کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کو اربوں روپے کا مقروض بنایا گیا ہے جبکہ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی جانب سے کے ایم سی کی زمینوں پر چائنا کٹنگ کے ذریعے پلاٹوں پر قبضے بھی کرائے گئے ہیں دسمبر 2005سے فروری 2010تک ان کے ٹاؤن ناظم کے دور میں بلدیہ ٹاؤن میں کروڑوں روپے رشوت کے عیوض اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت کی گئی ہے جن پر رہائشی مکانات،پٹرول پمپس اور شادی ہالز بنائے گئے ہیں نیز اس دورانیے میں ان کے اثاثوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس ضمن میں نیب کی جانب سے ان کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دور میں زمینوں پر ہونے والے قبضے سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کیا جا رہا ہے آ ئندہ چند روز میں انہیں باقاعدہ طور پر انکوائری کے لیے نیب میں طلب کیا جائے گا جس میں اہم سوالات پوچھے جائیں گے بعد ازاں درست جواب نہ ملنے اور کرپشن میں ملوث ہونے پر ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا ئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں