میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی جدوجہد رنگ لائی،قوم نے موروثی غلامی مسترد کر دی،فردو س عاشق

عمران خان کی جدوجہد رنگ لائی،قوم نے موروثی غلامی مسترد کر دی،فردو س عاشق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عمران خان کی 23سالہ جدوجہد رنگ لائی، لوٹ مار کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، قوم نے موروثی غلامی مسترد کر دی۔ انہوں سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا اس کی فتح کا دن ہے ان عناصر کی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی۔انہوں نے کہا کہ25جولائی عوامی شعور کے اظہار کا دن ہے ، اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے ، سیاسی ایوانوں کو ذریعہ روزگار بنانے والوں کو نظام سے باہر پھینک دیا گیا تھا، دو خاندانوں نے باری باری اقتدار کا کھیل رچا کر عوام کا بدترین استحصال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں