میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کافیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی وکلا کا لاہور ہائی کورٹ میں احتجاج
غیر متعلقہ افراد کوکمرہ عدالت سے نکال دیا گیا، فواد چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے تھے

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے متعلق رکھنے والے وکلا نے کورٹ میں احتجاج کیا۔قبل ازیں کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جب کہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاوس اور عسکری ٹاور جلا وگھیراو کے مقدمات درج ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں