میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، جینا محال

ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، جینا محال

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے ، پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 95 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 565 میگاواٹ ہے ، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں